نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کافیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ بھی کرچکا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، لیکن پاکستان کے خلاف میچ نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ کی مالی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ بھارت کی اس ضد سے نہ صرف ایشیائی کرکٹ متاثر ہوگی بلکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے ممالک بھی مالی نقصان کا شکار ہوں گے، جو اس ایونٹ سے ریونیو حاصل کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت نے کھیل کو سیاست سے آلودہ کیا ہو۔ 2019 کے ورلڈ کپ اور 2023 کے ایشیا کپ میں بھی بھارت نے اسی قسم کا رویہ اپنایا تھا، جس پر بین الاقوامی حلقوں نے بھی تنقید کی تھی۔ادھر اطلاعات ہیں کہ بھارت بنگلہ دیش کے خلاف طے شدہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی پیچھے ہٹنے پر غور کر رہا ہے۔ماہرین کھیل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اسی روش پر قائم رہا تو ایشیائی کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، اور کھیلوں کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...