بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل کر لی

0
24

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل کر لی۔بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، دوسرے نمبر پر عماد وسیم ہیں جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں۔اس فہرست میں تیسرے نمبر فخر زمان ہیں جنہوں نے 94 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ چوتھی پوزیشن پر محمد رضوان، شعیب ملک اور رئیلی روسو 93، 93 میچز کے ساتھ براجمان ہیں۔