سہ فریقی اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

0
27

بیجنگ (این این آئی)بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہہ فریقی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے شرکت کی۔اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کی اور خطے میں استحکام، باہمی تعاون، اقتصادی روابط، اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس مثبت، تعمیری اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران تینوں فریقین نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے، سرحدی تعاون بڑھانے، اور دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سہہ فریقی اجلاس میں مستقبل میں تعاون کے فریم ورک اور رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔