تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو 14ـ1 سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنالی ہے۔میچ میں پاکستان کی بالادستی کی وجہ سے گیم کو ساتویں اننگز کے دوران ہی ختم کردیا گیا، گرین شرٹس نے پہلی اور تیسری اننگز میں 5،5 رنز حاصل کیے تھے۔پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم، اکرام اللّٰہ، حسین اور ریحان کی پرفارمنس نمایاں رہی جبکہ پچرز حارث، حسین اور محب شاہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ویسٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی فلسطین کی ٹیم سے ہوگا۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...