اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اپنے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا خصوصی دورہ کیا، منگل کو چینی وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، بدھ کے روز پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی، سہ فریقی اجلاس میں افغان مہاجرین، علاقائی صورتحال اور تجارت پر بات کی،19 اپریل کو دورہ کابل کے دوران کیے گئے معاہدوں پر پاکستان میں عملدرآمد ہوچکا ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے اوپر بڑا الزام ہے کہ ہم فیصلے کرتے ہیں مگر عملدرا?مد میں تاخیر ہوجاتی ہے، کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی کے ساتھ جو معاہدے کئے اس پر عمل درآمد کرایا، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 21 مئی 1951 میں پاکستان چین دوستی کا آغاز ہوا، پاک چین دوستی کو دنیا بڑی قدر سے دیکھتی ہے، پاک چائنہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا، چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، چینی وزیر خارجہ نے جلد پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، 23 اپریل سے 10 مئی تک تقریباً 60 ممالک کے ساتھ رابطے میں رہا، ہمسایہ ممالک کا بیانہ بننے نہیں دیا، ان کا جھوٹ دنیا پر آشکار کیا، ہمسایہ ملک نے ایف 16 طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ہم نے بھارت کو کہا کہ ہم آپ کی طرح ڈرپوک نہیں، ہم جب حملہ کریں گے تو بتاکر کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا بیانہ پلوامہ کے بعد بنا تھا مگر اس بار ہم نے ناکام بنا دیا، پہلگام واقعے پر ہم نے آزاد تحقیقات کی آفر کی، 18-2017 میں پاکستان میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، ہمارے اندرونی معاملات کی وجہ سے دہشت گردی واپس آگئی، وزیر خارجہ نے سابق ڈی جی آئی فیض حمید کے دورہ کابل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم شخصیت کابل چائے پینے گئی تھی، ہماری پوری کوشش ہے کہ دہشت گردی ختم ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سہ فریقی اجلاس میں اتفاق کیا کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ پر چین کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پہلی حکومت میں پاک افغان ریل ٹرانزٹ پر کام کیا گیا تھا، پاک افغان ٹرانزٹ میں ہم نے ازبکستان کو بھی شامل کیا تھا، پاک افغان ٹرانزٹ پر چین کے ساتھ بات ہوئی اور وہ اس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان، ازبکستان اور افغانستان میں ریل ٹرانزٹ پروجیکٹ فائنلائز ہو جائے گا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...