ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

0
30

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی میں47، سکھر اور بہالپور میں 46، ملتان میں 45، پشاور میں 44، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ زیادہ پانی پئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں، دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں۔ ماہرین نے کہاکہ صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے مضر صحت مشروبات سے گریز کریں۔