بادشاہ چارلس کا نام لیے بغیر امریکی صدر کو جواب

0
38

لندن (این این آئی)برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے کینیڈا کو آزاد اور اسکی مخصوص شناخت کے الفاظ استعمال کرکے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیدیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کو امریکا کی اکاون ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ بادشاہ چارلس نے کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ کینیڈا کی مخصوص شناخت ہے اور جیسا کہ قومی ترانہ یاد دلاتا ہے کہ دا ٹرو نارتھ یقینا مضبوط اور آزاد ہے۔ اپنی تقریر میں بادشاہ چارلس نے سفارتی انداز اپناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا مگر کینیڈا کے عوام، انکی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ پر زور دیا۔بادشاہ چارلس نے اپنے خطاب میں ٹیرف کے بجائے آزادانہ تجارت کی خوبیاں بیان کیں۔