مدینہ منورہ (این این آئی)مسجد نبوی ۖاور مسجد نبویۖ میں مذہبی امور کی صدارت نے اس سال حج سیزن 1446 ہجری کے لیے عرفات کے خطبہ کا ترجمہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو 35 زبانوں میں پہنچانے کے لیے ایک غیر معمولی پروگرام شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اقدام سے تقریبا 50 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ ضیوف الرحمن کے تجربے کو قیمتی بنایا جائے گا اور خطبہ حج کے پیغام کو عالمی سطح پر متعدد زبانوں میں پہنچایا جائے گا۔ اس طرح اعتدال کا پیغام پوری دنیا تک پہنچ سکے گا۔جامع مسجد اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کے شعبہ کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ صدارت عمومی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، زائرین اور عازمین حج کی خدمت کے سلسلے میں دانشمندانہ قیادت کی کاوشوں کی ایک روشن تصویر کو پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔ اس سال عرفات کے خطبے کا 35 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...