اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہیکہ بجٹ میں نچلے اور متوسط تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے۔ایک انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کی ہے اور جو بھی اعدادو شمار دیے گئے ہیں اُن کی ذمہ داری لیتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں نچلے اور متوسط تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، تنخواہ دار طبقے کے لیے 8 یا 9 کالمز کا فارم لارہے ہیں جو لوگ خود بھرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ چیزوں کے بارے میں لوگ سمجھتے ہیں کہ اشاریے اوپر نہیں جارہے تو ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ٹیکس جتنا مرضی لے لیں مگر ہمیں ایف بی آر کے حوالے نہ کریں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کی طرف جانے کیلیے کاربن لیوی لگارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ این ایف سی اجلاس اگست یا اس سے پہلے ہوسکتاہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...