تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے طاقت کی زبان کے سوا کسی اور زبان میں بات نہیں کی جاسکتی، صیہونی ناجائز وجود کو اس کے عمل پر پشیمان کرنے کیلیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ایرانی حکومت کا کہنا تھا کہ دفاعی، سیاسی اور قانونی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران صیہونیوں کی نیندیں حرام کردے گی، اپنے ہر ایک شہید کا انتقام لیں گے۔ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری کی خلاف ورزی کو اسرائیل کا ناقابلِ معافی جرم بنائیں گے، ہم نے جنگ کی ابتدا نہیں کی مگر اس کا اختتام ایران کے ہاتھوں لکھا جائے گا۔ایرانی حکومت نے مزید کہا ہے کہ یہ ایک ملت کی آواز ہے جو دنیا کو گواہ بنا رہی ہے کہ ہم نے جنگ کی ابتدا نہیں کی۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...