لاہور(این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان لٹن داس کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ذاکر علی نے 36 رنز بنائے، تنزید حسین 31 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔توحید ہردوئے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین 4 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسن علی ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، سفیان مقیم نے تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے 14 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...