لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کی ویمنز ٹاپ اسپنر سعدیہ اقبال سے ملاقات کی ۔،محسن نقوی نے کہا کہ سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈنمبر ون بولرکی شرٹ سعدیہ اقبال کودی،محسن نقوی نے کہا سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے،سعدیہ اقبال کو پاکستان ویمنزکرکٹ کا اسٹار قراردیا۔ قومی اسپنر نے حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیاسعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی،پاکستان کی سعدیہ اقبال نے انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی،جس کے بعد سعدیہ اقبال نمبر ون ٹی ٹوئنٹی باؤلر بن گئیں۔سعدیہ اقبال نے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد 746 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا،صوفی ایکلسٹین تین درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئیں،جبکہ بھارت کی دپتی شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پرآگئی۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...