لاہور(این این آئی)بنگلادیش کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں اچانک ایک تبدیلی کردی گئی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کی جگہ محمد عباس آفریدی کو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران محمد وسیم جونئیر کے سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار ہونے کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی عباس آفریدی کو موقع دیا گیا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر محمد عباس 20 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ عباس آفریدی نے رواں پی ایس ایل سیزن میں 17 وکٹیں حاصل کی تھی۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...