لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ، اداروں، طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی ہے، جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے جوڑ رہی ہے، علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔
مقبول خبریں
مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے...
گیس سیکٹر کا 3 ہزار ارب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے گیس کے شعبے کا 3 ہزار ارب کے قریب گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ آئی ایم ایف کے...
میری پرفارمنس اچھی ہے جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا، شاہین...
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میں بار بار...
پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان اور بنگلہ دیش (کل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹکرائیں گے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ...
ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں کو...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے تین ارب...