بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا

0
40

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے کا عندیہ دیدیا۔ٹی20 قائد سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز آسان نہیں ہوتی، کوشش یہی ہوتی ہے بہترین پلیئنگ الیون کھلائیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کی۔