واشنگٹن (این این آئی)پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت نے ورچوئل ملاقات میں مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت کی ورچوئل ملاقات ہوئی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات کا مقصد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور امریکا نے تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات چیت ایک متفقہ لائحہ عمل کے تحت کی جائے گی، پاکستان اور امریکا کے وزراء نے مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
مقبول خبریں
اسرائیل کاساتھ دینے والے نتائج کیلئے تیار رہیں، ایرانی مندوب
تہران (این این آئی)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں تل ابیب سے تعاون...
پاکستان، سعودیہ سمیت 20 ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے...
ٹیرف معاملہ، پاکستان اور امریکا کا مذاکرات اور تکنیکی بات چیت آگے بڑھانے پر...
واشنگٹن (این این آئی)پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت نے...
سب لوگ فورا تہران خالی کردیں ، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ
واشنگٹن(این این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی صبح ایک اہم بیان دیتے ہوئے سب لوگوں کو فوری طور پر ایران...
جی7رہنما اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر متفق
تہران (این این آئی )اسرائیل ایران محاذ آرائی کے درمیان جی سیون رہنمائوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع پر ایک مشترکہ...