مکوآنہ (این این آئی)وزیرمملکت برائیداخلہ طلال چودھری شہبازشریف کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ستھراپنجاب پروگرام کے تحت 1281سینٹری ورکرز کو 10 ہزار فی کس کے حساب سے چیک تقسیم سے خطاب کرنے کے بعداین این آئیسے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے، لیگی حکومت نے وہ کر دکھایا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہرایک کواپنا کردارادا کرنا ہے، پنجاب کے ہر گاؤں میں لوگوں کومفت دوائی مل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کوماڈل صوبہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کے لوگ میرٹ پر ووٹ دیں جو کام کرتے ہیں، پنجاب کے ہر گاوں میں صفائی کا نظام ہے، کراچی، کوئٹہ کوڑا اٹھانے والا کوئی نہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا کا بہترین سیف سٹی پروجیکٹ فیصل آباد میں مکمل ہونے کے قریب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہے، اٹک کے پہاڑوں سے لیکر رحیم یارخاں کے آخری گاؤں تک صفائی کا نظام چل رہا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...