اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی قیام کی مہلت اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ 62 ہزار 659 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں، جن میں 40 ہزار 221 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بارڈر پوائنٹس پر مہاجرین کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی اور عارضی قیام پذیر افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مرحلہ وار منصوبہ تشکیل دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں پی او آر اور اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی۔وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد قیام کی مدت ختم ہو جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...