بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، سعودی عرب میں چینی صدر کے شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد چینی صدر کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔چین اور سعودی عرب کے دمیان تجارتی تعلقات اس وقت آگے بڑھے جب امریکا مشرق وسطی سے اپنی توجہ ہٹا چکا تھا۔دوسری طرف امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی رواں برس کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ بہت عرصے سے دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان ملاقات کروانا چاہتی تھی لیکن فی الحال اس ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔صدر بائیڈن چینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ممکنہ طور پر یہ ملاقات نومبر کے دوران انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے موقع پر ہوسکتی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...