کراچی (این این آئی)کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ رین من بی میں لین دین سے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی حوصلہ افزائی اور دیگر زرمبادلہ کرنسیوں پر دباؤ کم ہو گا۔گوادر پرو کے مطابق چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے بی او آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری خاشیح الرحمان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور انڈسٹریل کوآپریشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (CPECـICDP) عاصم ایوب سے ملاقات کے دوران بی او آئی کی جانب سے کراچی، لاہور اور پشاورمیں منعقدہ بی ٹو بی سی پیک سرمایہ کاری کانفرنسوں کو سراہا اور بی او آئی کو دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دورہ چین کی دعوت دی۔ گوادر پرو کے مطابق لی بیجیان نے بزنس ٹو بزنس اور عوام سے عوام کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے بی او آئی کو چین میں وفود کا بندوبست کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل ویزوں کے اجراء اور چین میں روڈ شوز کے انعقاد کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کراچی میں چینی اور پاکستانی ایسوسی ایشنز سے ملاقات اور دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان خلیج کو ختم کرنے پر بی او آئی کو بھی سراہا۔گوادر پرو کے مطابق لی بیجیان نے کہا کہ پاکستان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے چینی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ قونصل جنرل نے بی او آئی کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر یمان لی کی تعریف کی کہ وہ 163 پاکستانی تاجروں کیلئے چین کے شہر ای وو کے لیے ای وو حکومت کے تعاون سے ایک چارٹر طیارے کا بندوبست کر رہے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق خاشیح الرحمان نے قونصل جنرل کو چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ساتھ چین کی صوبائی اور مقامی حکومتوں کو ہر سطح پر صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بی او آئی کے وعدوں سے آگاہ کیا۔ رحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ مل کر پاکستان میں ایکجی ٹو جی خصوصی اقتصادی زوون بنانے کی تجویز دی ہے، تاکہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کو آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی او آئی نے ورک ویزا اور وزٹ ویزا کے عمل کو آسان بنایا ہے۔ اور چینی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ورک ویزا کے لیے درخواست دینے کی ترغیب دی۔ گوادر پرو کے مطابق عاصم ایوب نے لی بیجیان کو بتایا کہ بی او آئی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار 30 چینی منصوبوں کی فہرست مقامی چیمبرز کو پیش کی ہے۔ اسے سی جی نے اس کو سراہا اور انہوں نے چینی کمپنیوں کو تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کی پیشکش کی۔ اس طرح بی او آئی پاکستان میں چینی مشنز اور پی سی بی آئی ایف کے تعاون سے دونوں اطراف کی کمپنیوں کے درمیان بامعنی میچ میکنگ اور مشترکہ منصوبے شروع ہو سکتے ہیں
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...