صادق سنجرانی کا بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جانی ومالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

0
298

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لسبیلہ، اوتھل، بارکھان، لورلائی، قلعہ عبداللہ،موسیٰ خیل، شیرانی،ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ،اورکزئی، دولت زئی، اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو حکام متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں۔ انہوںنے کہاکہ تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ نشیبی علاقوں کی آبادیوں کی محفوظ جہگوں پر منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوج اور صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے علاقوں کے مکینوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں حالیہ بارش اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔