اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ کی نارتھ افریقی ملک تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔نیونس کی لڑکی کی کراچی میں شادی اور پھر طلاق کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔ وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے سندا ایاری کی دستاویزات طلب کر لیں، خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق تیونس کی خاتون کو شوہر نے گزشتہ ہفتے طلاق دے دی تھی، غیر ملکی خاتون نے ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں رپورٹ درج کروائی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کا 90 دن کا پاکستانی ویزا فروری میں ختم ہو چکا ہے۔ پولیس نے خاتون کو پناہ دی ہے، اس کا خیال رکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس لڑکی کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جنونی محبت میں مبتلا ہو کر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کے لیے سندا پاکستانی ویزا حاصل کر کے 28 نومبر 2024ء کو کراچی پہنچ گئی۔لڑکی کو عامر اور دیگر نے کراچی ایئر پورٹ سے ریسیو کیا۔ اگلے ہی دن عامر کے اہلِ خانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کروا دی۔ نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں رجسٹرڈ ہوا۔خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں، جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔ لڑکی کے مطابق وہ اب اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...