اسلام آباد (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو آسان موبائل اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے تکنیکی معاونت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)فراہم کرے گی ،ہر موبائل فون صارف اپنے فون سے 2262 پرایس ایم ایس کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ چند لمحوں میں ازخود کھول سکے گا جس کے بعد خودکار عمل سے اکاؤنٹ کی تفصیلات بارے اس کی رہنمائی کی جائے اور اسے اپنے متعلقہ بینک اکاؤنٹ سے منسلک کرسکے گا ،بجلی گیس اور دیگر بل جمع کروا سکے گا اس آسان موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے عام بنک اکاؤنٹ کی طرح رقم نکلوا اور بھجوا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پی ٹی اے کی تکنیکی معاونت اور یو کے ایڈ کے مالی تعاون سے آسان موبائل اکاؤنٹ کے تشہیر کیلئے سوشل ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کروڑوں روپے کی تشہیر ی مہم بھی گزشتہ روزسے باضابطہ شروع کر دی ہے،کم آمدنی والے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے خواتین و حضرات کو مالیاتی نظام ،بنک اکاؤنٹس اور بینکنگ سروسز تک رسائی دینے کے لئے آسان موبائل اکاؤنٹ کا نظام تشکیل دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تلخ حقیقت ہے کہ حکمران سیاست دان اور بیوروکریسی میں موجود متکبرانہ ذہنیت غریب عوام الناس کو اشرافیہ کے برابر بنکاری کی مالیاتی خدمات تک رسائی دینے پر آمادہ نہیں تھی تاہم ورلڈ بنک کے مالی تعاون اور فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن پاتھ فائنڈر گروپ کی تکنیکی مدد کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا، آسان موبائل اکاونٹ کو بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کیلئے ”ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے”(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور ”موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے۔قومی بنکنگ رپورٹ کے مطابق کسی اشتہاری مہم کے بغیر بھی 50لاکھ(آسان موبائل اکاؤنٹ ) 13 قومی بینکوں کے ساتھ رجسٹر کیے جا چکے ہیں، جن کے پاس برانچ لیس بینکنگ لائسنس ہیں۔ ان سے 140 ارب روپے سے زیادہ کی 40 ملین ٹرانزیکشنز پر کی گئی ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ پاکستان میں 18 فیصد بینک اکاؤنٹس کے مقابلے میں 32فیصد آسان موبائل اکاؤنٹس خواتین نے بنائے ہیں۔ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی فراہم کی جس سے ”قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی”کے تحت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کے لیے مل کر قواعد و ضوابط وضع کر کے قانون سازی کی اورتمام موبائل فون مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا ۔”فنانشل سروسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن”پاتھ فائنڈر گروپ نے آسان موبائل اکاونٹ کو پاکستان کے بنکنگ سسٹم سے مربوط اور ہم آہنگ کرنے کیلئے ”ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے”(وی آر جی )نے معاشی نظام پر مبنی ایسا ڈیجیٹل سوئچ تیار کیا جو مالیاتی اداروں اور ”موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مستحکم رابطے کی یقینی بناتاہے جس کیلئے ورلڈ بینک نے مالی تعاون اور رہنمائی کی جس سے ”قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی”کے تحت، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر ز کیلئے مل کر قواعد و ضوابط بنائے اور قانون سازی کی اورتمام موبائل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کو مالیاتی اداروں کے ساتھ باہم مربوط کرکے آسان موبائل اکاؤنٹ کے منصوبے کو قابل عمل بنایا
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے مطابق انتخابی رولز میں...
نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں حکومتی اجازت سے باہر گئے، واپسی...
کراچی (این این آئی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں ،حکومت کی...
بلاول بھٹو نے انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لئے 5 پارلیمانی بورڈ تشکیل...
لاہور( این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے...
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی فراخ دلانہ مدد کی...
لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب کے 93 قومی دن پر سعودی...
نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، سیدھا جیل جانا ہوگا،نعیم پنجوتھا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر...