اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی،جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال یا اس زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ان کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ، 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ،قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ،20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ،سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...