کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 19 جانوں کا ضیاع صدمے کا باعث ہے، بارش کے دوران حادثات میں پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مِل کر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام حکومتیں اور ادارے ممکنہ تیز بارش اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو غیر متوقع موسمی اور منفی اثرات کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روک تھام کے لیے دنیا کو اب الفاظ نہیں، وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...