ملتان/اسلام آباد (این این آئی)ملتان سکھر موٹر وے (ایمـ5) پر ایک مسافر بس کے آئل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتو ںمیں اضافے کاخدشہ ہے ،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی جبکہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی،آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی،ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے، ترجمان کے مطابق آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کراسسز سینٹر بنا دیا ہے۔ لاہور سے رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔کمپنی ذرائع کے مطابق بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا،بس میں کل 24 مسافر سوار تھے جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔ دریں اثناء ملتان کے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ایک بیان میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر جلال پور پیر والا انٹر چینج پر لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے عقب سے جا ٹکرائی۔بیان میں کہا گیا کہ تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال اور جلالپور کے طبی مراکز پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بعد ازاں کمشنر ملتان عامر خٹک نے بھی ایک ٹوئٹ میں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔ان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں بس اور آئل ٹینکر مکمل طور پر جل گئے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر طاہروٹو اور سی پی او خرم شہزاد حیدر نے نشترہسپتال کادورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب نے حادثے کے زخمیوں کی بھرپور کفالت کی ہدایت کی ہے جبکہ جاں بحق مسافروں کی شناخت اور ان کے لواحقین کی تلاش شروع کردی گئی ، لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...