سینٹ میں اپوزیشن کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار

0
228

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں اپوزیشن نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے ،تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،غداری کے سرٹیفکیٹ مت بانٹیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لیا جائے،اس حکومت کو گرایا جائے ڈالر آٹو میٹک گر جائے گاجبکہ وفاقی وزیر قانون اور قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر لئے ہیں ،ملکی حالات کی اصل ذمہ دارتحریک انصاف ہے ،ڈالر کی کمی کے اثرات سامنے لائیں گے ،ہم ڈیلیور کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے ۔ جمعہ کو سینٹ اجلا س کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہاکہ شہباز گل پر تشدد بند کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس وقت ملک کا سب سے لیڈر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ جاہتے ہیں الیکشن کمیشن آپ کا آلہ کار بنے؟ ،آپ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان تفریق پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ ،تحریک انصاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، غداری کے سرٹیفکیٹ مت بانٹیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام پر رات کے اندھیرے میں پیٹرول بم گرا دئیے جاتے ہیں ،یہ حکومت فاشسٹ ہے،جو ان کے خلاف بولتا ہے ان کی آواز دبا دی جاتی ہے ،جو چینل بولتا ہے اسکو بند کر دیا جاتا ہے شہباز گل کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے سب کے سامنے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گاڑیوں کے شیشے توڑے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،اس کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو آنے عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میمو گیٹ کے کردار یہاں نظر آئے تھے ،ان صفوں پر ڈان لیکس والے بیٹھے ہیں ،نعرے لگاتے تھے،پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ شبلی فراز نے کہاکہ انوشہ رحمان نے پیکا ایکٹ سے متعلق بل پیش کیا تھا ،اس کی رپورٹ پر چھ ماہ بعد رپورٹ ہاؤس میں پیش کی جائیگی ،اس سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی،چار سال ہو گئے