شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چوہدری کو قومی اسمبلی کا رکن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری ، آئندہ اجلاس میں حلف اٹھائیں گی

0
259

اسلا م آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آسیہ عظیم چوہدری کو قومی اسمبلی کا مخصوص نشست پر رکن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری جنہوںنے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اورگزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی نے ان کا ستعفیٰ منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا ۔خواتین کی مخصوص نشست پر ان کے بعد آسیہ عظیم چوہدری کا نام موجود تھا اور ان کے رکن قومی اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے باضابطہ طورپر جاری کر دیا ہے ۔آسیہ عظیم چوہدری قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں حلف اٹھائیں گی وہ اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے دور حکومت میں بھی قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں ۔