لاہور( این این آئی)وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ پنجاب پولیس نے شہباز گل کو قریبی ہسپتال شفٹ کرنے کی کوشش کی مگر اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی اسلام آباد شفٹ کیا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شہباز گل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلی عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔ا نہوں نے کہا کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم پچھلے 3 دن میں حالت بہتر ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل ابھی تک شدید ڈپریشن کا شکار تھے، جب پتہ چلا کہ دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیا جا رہا ہے تو ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
مقبول خبریں
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...