لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ( ق) کے اوورسیز پاکستانیزکے وفد نے ملاقات کی،وزیراعلی سے ملاقات کرنے والے وفد میں مسلم لیگ( ق )سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ،کینیڈا کے صدر ارجمند بخاری،طاہر بخاری اوربرطانیہ کے محمد وقاص شامل تھے،اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے چند ر وز کے اندر فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات پر وزیراعلی پرویز الٰہی کے ویژن کو سراہا۔اوورسیز پاکستانی وفد نے کہاکہ آپ نے آتے ہی عام آدمی کی فلاح کو اپنا مشن بنایا ہے،آپ نے اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی برق رفتاری سے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ وفد سے بات کر تے ہو ئے وزیراعلیٰ پنجا ب چوہدری پرو یز الٰہی نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر ہیں،سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ،ہم اوورسیز پاکستانیوں کی گرانقدر خدمات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا،موجودہ وفاقی حکومت نے آتے ہی اوورسیز پاکستانیوں سے یہ حق چھینا،ہماری حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔انہو ں نے کہاکہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...