اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے توشہ خانہ سے جو تحائف لئے، اپنے گوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی نے توشہ خانہ سے جو تحائف لئے، اسے وہ اپنے گوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے یہ تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے، انہیں چھپانے کی کوشش کرتے رہے،عمران خان پاکستانی عوام کو خلفاء کی مثالیں دیتے رہے لیکن خود چوری کرتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کروڑوں روپے کی اشیاء توشہ خانہ سے حاصل کیں اور ظاہر نہیں کیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ہر معاملے کو اسلامی ٹچ دینے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی وہ آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں تاہم یہ چیزیں ان کے قریب سے بھی نہیں گذرتیں۔۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار نے توشہ خانہ سے 35 ہزار روپے میں آئی فون حاصل کیا،عمران خان کے بیانات اور عمل میں تضاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے گئے ٹی سیٹ کی قیمت 3500 روپے ظاہر کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں لیکن خود اس کی پاسداری نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ توشنہ خانہ سکینڈل پبلک اکائونٹس کمیٹی میں لے کر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جو کہتے ہیں کہ خان چور نہیں وہ توشہ خانہ کیس کی تفصیلات پڑھ لیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے گوشواروں کی تفصیل کا بھی نہیں پتہ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آٹھ سال تک متعدد پٹیشنیں داخل کر کے فارن فنڈنگ کیس کو تاخیر کا شکار کیا اب وہ توشہ خانہ کیس میں بھی یہی ترکیب استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا کیا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...