اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، معاون خصوصی عطاء اللہ تار ڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور ڈرانے کا وطیرہ ترک کریں۔مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پرویز الہٰی ملک دشمن بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں مصروف ہیں، خاتون جج کا نام لے کر عمران خان نے دھمکی دی۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور ڈرانے کا وطیرہ ترک کریں،پرویز الہٰی کی فسطائیت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ رانا مشہو د نے کہاکہ آئین و قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے، ہم ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواریوں سے آئین و قانون کے مطابق نمٹا جائے گا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...