واشنگٹن (این این آئی )امریکاایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے یورپی یونین کے پیش کردہ مجوزہ معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے اوراس کا کہنا ہے کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ایران نے کچھ اہم مطالبات ختم کردیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدہ دارنے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ مناسب وقت پریورپی یونین کے مجوزہ سمجھوتے کا جواب دے گی جبکہ ایران کی جانب سے تاخیرگذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے اور اب امریکا کے بارے میں یہ کہنا غلط ہوگاکہ وہ مذاکراتی عمل میں مزیدتاخیر کررہا ہے۔عہدہ دارنے کہا کہ امریکا اسے ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھتا ہے اورایسا لگتا ہے کہ ایران نے اپنے کچھ مطالبات کوختم کردیا ہے۔مثال کے طور پروہ امریکا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کوغیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے مطالبے سے دستبردار ہوگیا ہے۔یورپی یونین کی تجویزایک نئے معاہدے پربات چیت کے حوالے سے تازہ اقدام ہے۔ایک ہفتہ قبل اس پر ایران کا ردعمل سامنے آنے کے بعد سے یورپی یونین کی تجویز کے بارے میں امریکی ردعمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس عہدہ دارنے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکا اب بھی نظرثانی شدہ متن کا مطالعہ کررہا ہے لیکن اب ایک نیا معاہدہ دو ہفتے پہلے کے مقابلے میں قریب تر ہے۔البتہ اس کا نتیجہ غیریقینی ہے کیونکہ کچھ خلا باقی ہیں اوربعض مسائل کو ابھی حل کیا جانا چاہیے۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ایران کے لیے برتن کو میٹھا کرنے کی نئی پیش کشوں پر غورنہیں کر رہا ہے۔2015 کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے حصے کے طور پر ہم نے ایران کے لیے بعض نئی رعایتیں قبول کرلی ہیں یا ان پرغور کر رہے ہیں۔واٹسن نے کہا کہ امریکااس معاملے پراسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور اس بات چیت کر رہا ہے۔اس سلسلے میں اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیرایال ہولاٹا رواں ہفتے واشنگٹن میں ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...