قوم کو اسوقت صرف سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار بہن بھائیوں پر توجہ دینی چاہیے،وزیر دفاع

0
161

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ قوم کو اسوقت صرف سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار بہن بھائیوں پر توجہ دینی چاہیے،سیاست و اقتدار کی جنگ کاوقت نہیں، مشکلات کا شکار پاکستان مدد کیلئے پکار رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ وطن عزیز کا بیشتر حصہ خصوصاً پسماندہ علاقے سیلاب سے تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کروڑوں لوگ بے گھر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فاقوں بیماریوں کاشکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو اسوقت صرف سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار بہن بھائیوں پر توجہ دینی چاہیے،سیاست و اقتدار کی جنگ کاوقت نہیں، مشکلات کا شکار پاکستان مدد کیلئے پکار رہا ہے