اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہیکہ پاکستان قطرکے ساتھ تاریخی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط سٹریٹجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتا ہوں ،میرے دورہ قطرسے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے رشتے کی تجدید ہو گی۔منگل کواپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر روانہ ہو رہا ہوں،یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے رشتے کی تجدید کریگا۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے تاریخی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط سٹریٹجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستان میں قابل تجدید توانائی، خوراک کی حفاظت، صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سیاحت اور مہمان نوازی جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع کو اجاگر کروں گا۔ دورے کے تناظر کو سمجھنا ضروری ہے۔ دنیا کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا سے متاثر معیشت کی بحالی میں سست روی کا سامنا کر رہی ہے۔ جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی نے طلب و رسد کو متاثر کیا ہے اور بڑھتی ہوئی توانائی اور خوراک کی قیمتوں نے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ہمارے مشترکہ چیلنجز تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...