شہباز شریف،حمزہ بکتر بند گاڑی معاملے پرہوم سیکرٹری،ایس پی سکیورٹی ذاتی حیثیت میں طلب

0
320

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کے معاملے پردائر درخواست پرہوم سیکرٹری اور ایس پی سکیورٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے ہوم سیکرٹری کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہوم سیکرٹری اور ایس پی سکیورٹی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں ۔فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ کوئی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں اورسب محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں ۔عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی ۔