نئی دہلی (این این آئی)بھارتی مسلمان نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر پین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری محمد دلیف نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر قلم تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی، اس قلم کی لمبائی 2 میٹر سے زیادہ ہے۔گنیز آفیشل پیج پر قلم کی تیاری کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، تین منٹ طویل اس ویڈیو میں مارکر کی تیاری کے تمام مراحل دکھائے گئے ۔ویڈیو کے آخر میں محمد دلیف کئی دیگر افراد کی مدد سے یہ مارکر اٹھاتے ہیں اور ایک وائٹ بورڈ پر اس سے لکھنے کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔مارکر پین کی پیمائش 2.745m x 0.315 میٹر ہے، محمد دلیف نے یہ عالمی ریکارڈ ستمبر میں قائم کیا تھا، تاہم گنیز آفیشلز نے ابھی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...