عمران نیازی نے جلسہ عام میں خاتون جج کے خلاف توہین اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے، پورے عدم نظام کی توہین ہوئی ،حافظ حمد اللہ

0
188

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جلسہ عام میں خاتون جج کے خلاف توہین اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے،پورے نظام عدل کی توہین ثابت ہوئی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں، کیا عدالت اور سیٹینگ خاتون جج کی توہین کرنا جہاد ہے؟۔انہوںنے کہاکہ کیا یہ ہے حقیقی آزادی ؟کیا یہ ہے ریاست مدینہ ماڈل ؟۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ عمران نیازی کو آئین اور قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئیے معاف نہیں کرنا چاہیے ، عمران نیازی آئین ،قانون،اداروں،اور پاکستان سے بالاتر نہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگرتوہین عدالت کے ارتکاب میں یوسف رضاگیلانی کو نااہل کیاجاسکتاہے تو عمران نیازی کو کیوں نہیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ اگر نظام عدل،نظام انصاف اور ان کے چوکیداروں کا لاج رکھناہے تو عمران نیازی کو عبرتناک سزا دیناضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ اپنی صوبائی حکومتوں پر واضع کر دوں لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کیلئے نہیں دئیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو، 25 مء کے واقعات ہوں یا شہباز گل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور ٹارچر آپ نے ورکروں کو مایوس کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد کی 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں۔