اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزرات صحت اس مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہے،سیلاب زدگان کیلئے بدھ کو ڈونرز کا اجلاس بلا رہے ہیں،حالیہ سیلاب کے باعث تباہ کاریاں ہوئی ہیں، نیشنل ایمرجنسی پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ منگل کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب کے باعث تباہ کاریاں ہوئی ہیں ، وزرات صحت مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع لسبیلا میں ڈاکٹرز کی 12 رکنی ٹیم بھجوائی گئی تھی۔ ویکیسن کی تیس ہزار ، ادویات کی ایک لاکھ خوراکوں کا ٹرک پہلے بھجوایا ، ویکسین کی مزید دو لاکھ خوراکیں بھجوائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو 36 ہزار میڈیکیٹڈ مچھر دانیاں مہیا کر چکے ،مزید 14 لاکھ پائپ لائن میں ہیں، سندھ کیلئے چھ لاکھ مچھر دانیاں تین روز تک بھجوا دی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی مزید ادویات بلوچستان اور سندھ بھجوا رہے ہیں، سانپ کاٹنے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں۔خواتین کے لیے ڈلیوری کٹس بھجوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب زدگان کے لیے کل ڈونرز کا اجلاس بلا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ لسبیلہ ڈسٹرکٹ کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا، تباہی کو حکومتی سطح پر اکیلے حل نہیں کر سکتے،نیشنل ایمرجنسی پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ایمرجنسی کی صورتحال پر سیاست پر شرم آنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ سیاست چھوڑیں سیلاب زدگان کی مدد کریں، پنجاب نے راجن پور اور ڈیرھ غازی خان کے لیے طبی امداد مانگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کی طرف سے ابھی تک امداد کا نہیں کہا گیا، خیبر پختونخوا سمیت جو صوبہ بھی کہے گا اس کی مدد کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...