اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون اور جلسوں میں فنڈ ریزنگ کریں گے۔عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جو تمام صوبوں میں متاثرین تک فنڈز پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون اور جلسوں میں فنڈ ریزنگ کریں گے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ چلتی رہے گی، پیر کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے ٹیلی تھون کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو امدادی کاموں کیلیے رضا کارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے تحت کمیشن امداد سیلاب متاثرین تک پہنچائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...