راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہالے گیا۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول لاڑکانہ کی اور فضل الرحمٰن ڈی آئی خان کی عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں۔اْنہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل تو بہانہ ہے اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنی نااہلی کے کیس ختم کروانا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ملک کا سارا انفرااسٹرکچر برباد ہوگیا، چاروں صوبوں میں فوج مدد کیلیے آگئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 45 فیصد بڑھ گئی، پٹرول بھی 20 روپے فی لیٹر بڑھنیلگا ہے۔اْنہوں نے حکمران اتحاد کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کی زندگی5 مہینے میں تباہ و برباد ہوگئی ہے۔اْنہوں نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہونگے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...