کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع بولان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بجلی کے13ٹاورز گر گئے۔ترجمان کیسکو کے مطابق ٹاور زگرنے سے دادو۔ خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی جس سے صوبے کے 27گرڈاسٹیشنوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور کیسکو کے سسٹم میں700میگاواٹ برقی قلت کاسامنا ہے۔ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ 220کے وی سبی۔کوئٹہ اور 132 کے وی سبی۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے، بحالی کے لیے بولان کے علاقوں پیر غائب سے ڈھاڈرتک پیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے لیکن زمینی راستہ اور مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے پیٹرولنگ اوربجلی کی بحالی میں مشکلات کاسامنا ہے۔کیسکو ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ شہر کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، برقی قلت کے باعث شہر کے فیڈروں کو باری باری بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ادھر 220 کے وی دادو۔خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بھی بند ہوگئی جس سے خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی اورخاران کے اضلاع کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں بجلی کی بحالی کی صورتحال معمول پرآنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...