آڈیو لیک،کیا عمران خان کی حکمرانی کی ہوس پر پاکستان کو قربان کردیں؟ وزیر خزانہ

0
208

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی وزرائے خزانہ پنجاب و خیبرپختونخوا کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کیا عمران خان کی سیاست اور حکمرانی کی ہوس پر پاکستان کو قربان کردیں گے، کیا عمران خان پاکستان سے بڑے ہوگئے ہیں؟،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے معاہدے سے قبل جو گری ہوئی حرکت پی ٹی آئی نے کی ہے اس کے آرکیٹیکٹ شوکت ترین ہیں،کس سطح پر اسد عمر آکر پریس کانفرنس کررہے ہیں، انہیں شرم نہیں آئی، میرے پاس آکر انہوں نے کہا ہم نے کسی کو پہنچایا نہیں اور ریکارڈنگ چل رہی ہے، خدا کا خوف کرو، یہ کررہے ہو پاکستان کے ساتھ؟،ملک نہیں ہوگا تو مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بھی نہیں ہوگی، تیمور جھگڑا کو استعفیٰ دینا چاہیے، شوکت ترین کو معافی مانگنی چاہیے۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے معاہدے سے قبل جو گری ہوئی حرکت پی ٹی آئی نے کی ہے اس کے آرکیٹیکٹ شوکت ترین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان ڈوب رہا ہے اور اللہ کے بعد اس وقت ہمارے پاس جو آسرا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جس پر عمران خان چھوڑ کر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس آئی ایم ایف پروگرام کے ہونے سے قبل جو گری ہوئی حرکت پی ٹی آئی نے کی ہے جس کے آرکیٹیکٹ شوکت ترین ہیں، جنہوں نے عمران خان سے پوچھنے کے بعد پنجاب میں محسن لغاری اور خیبرپختونخوا میں تیمور جھگڑا کو فون کیا اور اب اسد عمر اس کو ڈیفینڈ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی شامل تھے، جن میں سے صرف ایک محسن لغاری نے پوچھا کہ کیا ریاست کو اس سے نقصان ہوگا باقی کسی نے نہیں ہوچھا بلکہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں میں اس کو معلومات دے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ کیا اس لیے سیاست دان بنے تھے، اس کی روداد ایک دن پہلے فواد چوہدری سنا چکے تھے جو میٹنگ میں عمران خان کے ساتھ بیٹھے تھے تو کیا عمران خان کی سیاست اور حکمرانی کی ہوس پر پاکستان کو قربان کردیں گے، کیا عمران خان پاکستان سے بڑے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کس سطح پر آج اسد عمر آکر پریس کانفرنس کررہے ہیں، انہیں شرم نہیں آئی، میرے پاس آکر انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو پہنچایا نہیں ہے اور ریکارڈنگ چل رہی ہے، خدا کا خوف کرو، یہ کررہے ہو پاکستان کے ساتھ؟۔وزیر خزانہ نے کہاکہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پہلے ہماری پارٹی میں کچھ لوگوں نے بات کی تھی کہ حکومت نہ لو بہت برا وقت ہے، شاہد خاقان عباسی، نواز شریف کا بھی یہی خیال تھا کہ حکومت نہیں لینی چاہیے