اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر شیری رحمن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ سے گفتگو پر سخت تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ آڈیو سن کر سکتے میں چلی گئی ، آئی ایم ایف پروگرام منسوخ ہوگا تو تمام چیزیںنیچے تک منتقل ہو نگی ۔اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا کہ میں یہ آڈیو سن کر سکتے میں چلی گئی، ایسے وقت میں جب پاکستان کی ریاست ایک نازک وقت سے گزر رہی ہے اور عوام مشکل وقت سے گزررہے ہیں، اگر ایسے میں آئی ایف پروگرام منسوخ ہو گا تو صرف حکومت کو مسئلہ نہیں ہو گا بلکہ تمام چیزیں نیچے تک منتقل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنی سیاسی برتری کیلئے یہ سیاست کر رہے ہیں، ریاست کو ڈبونے کے لیے تیار ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے لوگ طوفان برپا کرتے ہیں لیکن بڑے بڑے عہدوں اور حکومت میں رہنے والے ذمے دار اہلکاروں کی سوچ بھی انتہائی افسوسناک ہے، ہم نے بدترین کالے دور میں بھی پاکستان کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ ہماری ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے کہ ملک میں چاہے کتنی ہی تنقید کر لیں تاہم مجموعی طور پر ریاست پاکستان اور ملک کو کبھی ٹھیس نہ پہنچائیں تاہم یہ ان کی نئی طرز سیاست ہے، کسی کو بھی اپنی ساکھ بچانے کے لیے اس وقت ملک گرانے اور عوام کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...