آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی منزل نہیں، وزیراعظم

0
220

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی منزل نہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہم ہے تاہم یہ منزل نہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا، معاشی خود انحصاری کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کیلئے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔