آئی ایم ایف نے قرض کے حجم میں 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ بھی کیا ،اسحاق ڈار

0
278

لندن (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری دوطرفہ اور کثیر الفریقی ترقیاتی پارٹنرز سے فنانسنگ میں معاون ہوگی۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے جون 2023 تک ای ایف ایف پروگرام میں توسیع کی منظوری بھی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرضے کے حجم میں 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ بھی کیا ہے۔