اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچانے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے درکار امدادی ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے کے وعدے کرنے پر اہلِ وطن بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب ہمارے 3 گھنٹوں کے ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے کے عطیات کے اعلانات موصول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نہایت فیاضی اور سخاوت سے عطیات دینے پر میں اہلِ وطن خصوصاً اپنے سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ایک ٹیلی تھون کا انعقاد کیا تھا جس میں سیلاب زدگان کی امداد کی غرض سے فنڈز کا وعدہ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی کال کرنے والوں کو براہ راست رسائی فراہم کی گئی تھی،اس امدادی ٹیلی تھون کے ماڈریٹر پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید تھے۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...