لندن (این این آئی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 10 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔حکومت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک اور نجی و غیر ملکی فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدداور اپیل کررہے ہیں ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی پاکستانی کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے۔جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دیں، الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام کر رہی ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے الخدمت کا لنک شیئر کیا اور ساتھ فلاحی ادارے کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا۔اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کیلئے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز بھی شیئر کیے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...