لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے،شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے،بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدکو پارکر گئی ہے۔سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے،سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کررہا،سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کامقابلہ جاری ہے،25کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی نہ منصوبہ بندی کرسکی،یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دئیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...