آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
218

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کای گیابرطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس اورمدد کی پیشکش کی جس پر آرمی چیف نے برطانوی حمایت اور تعاون پر اظہار تشکر کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی ہائی کمیشنر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی، انہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں برطانیہ کی حمایت کی پیشکش بھی کی، ہائی کمیشنر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر باہمی تعاون بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزمکا اعادہ کیا، آرمی چیف نے برطانیہ کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ دوست ممالک کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی یقینی بنائی جائے گی۔